بنک توانائی ، ٹرانسپورٹ ، شہری تعمیرات ، نقل وحمل ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا باضابطہ افتتاح
16 جنوری 2016 (15:21)
0

چین کے صدر شی جن پنگ نے آج بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا باضابطہ افتتاح کیا۔یہ بنک گزشتہ سال پچیس دسمبر کو باضابطہ طور بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا۔بنک توانائی ، ٹرانسپورٹ ، شہری تعمیرات ، نقل وحمل ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔بنک کا صدردفتر بیجنگ میں ہے اور اسکے ستاون ممبر ہیں۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یہ بنک ایشیاء میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات اور پائیدار ترقی کیلئے عالمی بنک ، ایشیائی ترقیاتی بنک سمیت دوسرے کثیر جہتی ترقیاتی بنکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔