تاریخی فیصلہ ہفتے کے اختتام پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے پر طے شدہ عملدرآمد کے نتیجے میں کیا گیا۔

امریکہ نےایران کومسافرطیاروں کی برآمدپرعائدپابندی اٹھا لی
16 جنوری 2016 (14:30)
0

امریکی صدر براک اوبامہ نے ایران کو مسافر طیاروں کی برآمد پر ایک عشرے سے عائد پابندی اٹھا لی ہے کیونکہ ایران پابندیوں میں نرمی کا خواہاں ہے۔یہ تاریخی فیصلہ ہفتے کے اختتام پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے پر طے شدہ عملدرآمد کے نتیجے میں کیا گیا۔


امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر Ben Rhodes نے کہا کہ جونہی ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوتا ہے اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جاتی ہیں تو یہ فیصلہ موثر ہو جائے گا۔