مسلح افراد نے پانچ منزلہ ہوٹل پر حملہ کرکے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔

برکینا فاسو:ہوٹل پرمسلح افراد کےحملے میں20 افراد ہلاک
16 جنوری 2016 (12:47)
0


برکینا فاسو کے دارالحکومت کواگاڈوگومیں غیرملکیوں کے زیراستعمال ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں کم ازکم بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مسلح افراد نے پانچ منزلہ ہوٹل پر حملہ کرکے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔

مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ عسکریت پسند گروپ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔