اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاہے کہ کئی برسوں کے تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مختصر مدتی پالیسیوں نے اکثر معاملات کومزیدبگاڑاہے۔

اقوام متحدہ کا پرتشدد انتہا پسندی کےخاتمےکیلئےلائحہ عمل کا آغاز
16 جنوری 2016 (12:09)
0

اقوام متحدہ نے پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل کا آغاز کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں تمام ملکوں سے کہا کہ وہ ایسی قومی حکمت عملی اور اقدامات تجویز کریں جو دولت اسلامیہ اور دوسرے تشدد پسند گروپوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے فوجی اور سیکورٹی کے ردعمل سے مختلف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کئی برسوں کے تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مختصر مدتی پالیسیوں نے اکثر معاملات کو مزید بگاڑا ہے۔بان کی مون نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ توقع ہے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے بارے میں عالمی کانفرنس اپریل میں جنیوا میں ہو گی جس میں اس حوالے سے عالمی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔