پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خیبر پختونخواء کی ترقی میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی وزیراعظم کی جانب سےمغربی روٹ پرکام کی یقین دہانی کی تعریف
16 جنوری 2016 (15:32)
0

خیبر پختونخواء کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر عملی کام شروع کرنے کے بارے میں یقین دہانی کو سراہا ہے۔

آج نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ راہداری کے مغربی روٹ کیلئے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خیبر پختونخواء کی ترقی میں مدد ملے گی