بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے بم دھماکے اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کے باوجود انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہونے پر پولیو ورکرز اور سیکورٹی فورسز کو سراہا۔

ثنااﷲ زہری کاصحت کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور
16 جنوری 2016 (15:38)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنااﷲ زہری نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ عوام صحت کی سہولتوں سے براہ راست مستفید ہو سکیں۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں حفاظتی قطرے پلانے اور صحت کے شعبے میں مختلف منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے بم دھماکے اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کے باوجود انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہونے پر پولیو ورکرز اور سیکورٹی فورسز کو سراہا۔