ممنون حسین نےکہاہےکہ گوادرکی بندرگاہ اورچین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان خصوصاً بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیںگے:صدر
16 جنوری 2016 (13:52)
0

صدر ممنون حسین نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیںگے۔وہ بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید خان درانی سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔


صدر نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ اورچین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان خصوصاً بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہونے پر راحیلہ حمید خان درانی کو مبارکباد دی اورتوقع ظاہر کی کہ وہ صوبے میں جمہوری روایات کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کریں گی۔