قائم علی شاہ نےکہاہےکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کادہشتگردی کےمکمل خاتمےکےعزم کااظہار
16 جنوری 2016 (15:12)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نےہرقیمت پردہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے بات آج شہید بینظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں ایگل فورس کی اٹھائیسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اسی فیصد تک کمی آئی ہے۔


سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے صوبے خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔