بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن نے کہاہے کہ پروگرام میں کسی بدعنوانی یا ایجنٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حکومت خواتین کوبااختیاربنانےکیلئےمتعددپروگرام وضع کررہی ہے:ماروی میمن
16 جنوری 2016 (14:13)
0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد پروگرام وضع کر رہی ہے۔وہ آج بھٹ شاہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے باتیں کر رہی تھیں۔


ماروی میمن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کسی بدعنوانی یا ایجنٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ پروگرام خالصتاً مستحق خاندانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بی آئی ایس پی کیلئے مختص فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور نقد امداد کیلئے مزید مستحق خواتین کے اندراج کی غرض سے ملک بھر میں سروے کیا جائے گا۔