واقعہ رات سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

کوئٹہ میں فائرنگ کےواقعہ میں4افرادہلاک
16 جنوری 2016 (11:10)
0

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے میں پیش آیا جب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔