قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

قومی تاریخ اورادبی ورثےکےفروغ کیلئےتمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائےگا:صدیقی
16 جنوری 2016 (11:06)
0

ملاقات کے دوران قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے فروغ سے متعلق امور پر با ت چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے عرفان صدیقی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ ان کی رہنمائی میں تاریخ اور ادب سے متعلقہ ادارے بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کرسکیںگے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے فروغ کیلئے انہیں تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ مشیر نے اعتماد ظاہر کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قائداعظم محمد علی جناح اورعلامہ اقبال کے تصورات کے فروغ کے لئے تعاون جار ی رکھیں گے۔