عدالت نے غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر د ی
 

16 جنوری 2014 (13:12)
0


خصوصی عدالت نے سابق صد رپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر د ی

 جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کررہاہے ۔
 

 جسٹس فیصل عرب  نے کہاکہ  پرویز مشر ف کی عدالت میں عدم پیشی کے خلاف  فیصلہ سہ پہر 3بجے سنایا جائیگا۔
 


 دریں اثناءاسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حکم دیاہے کہ ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کوآج دوپہر 12بجے تک عدالت کے سامنے پیش کیاجائے ۔یہ حکم انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے جار ی کیا۔




قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج(  جمعرات کو) پرویز مشرف کی غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیشی کے خلاف  حکم امتناعی کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔