وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بھمبر اور میرپور میں سیاحتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

قابل دید مقامات پر سیاحتی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں،راجہ فاروق
16 فروری 2017 (22:11)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات پر سیاحتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے جمعرات کے روز بھمبر میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں بھمبر اور میرپور میں سیاحتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت علاقے میںسیاحتی راہداری کے قیام کے لئے نجی شعبے کا خیرمقدم کیا۔
فاروق حیدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت بھمبر میں ایک صنعتی زون بھی قائم کیا جائے گا۔