سیہون شریف دھماکہ،پاک فوج کی زخمیوں کی منتقلی کیلئے فضائی امداد
16 فروری 2017 (22:10)
0

پاک فو ج نے سیہون شریف دھماکے کے زخمیوں کی منتقلی کیلئے فضائی مدد بھیجی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ کے رات کو پروا ز کرنے والے ہیلی کاپٹرز او ر پاک فضائیہ کے C-130طیارے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔
پاک فوج کے c-130طیارے نواب شاہ ائر پورٹ سے زخمیوں کو منتقل کریں گے جبکہ بحریہ کے ہیلی کاپٹرز سیہون اوراس کے نواحی علاقوں سے زخمیوں سے لے جائیں گے۔
پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔