ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف نے بل پر مزید غور کے لئے ایک ذیلی کمیٹی قائم کی ہے۔

فوجی عدالتوں توسیع،حکومت کل قومی اسمبلی میں بل پیش کرے گی
16 فروری 2017 (19:25)
0

حکومت فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

اس سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بل کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلا س کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف نے بل پر مزید غور کے لئے ایک ذیلی کمیٹی قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں آئندہ اجلاس سے پہلے اپنی قیادت کے ساتھ بل پر تبادلہ خیال کریں گی جو اس ماہ کی ستائیس تاریخ کوہوگا۔