دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے شواہد نہیں ہیں۔

تحریک انصاف منفی سیاست سے ترقی کے عمل میں خلل پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے،طارق فضل
16 فروری 2017 (19:18)
0

وفاقی انتظامیہ اور ترقی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی منفی سیاست کے ذریعے ملک میں ترقی کے عمل میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز شام اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پاس سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کے مقدمے میں پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کے پاس اس مقدمے کے حوالے سے شواہد ہیں تو انہیں یہ ثبوت عدالت میں پیش کرنا چاہئیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف ممتاز عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف اداروں کا احترام نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کے عمل میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے۔