وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان ریلوے اس سال جون تک 40 ارب روپے کی آمدن کا ہدف حاصل کرلے گا۔

ریلویز افغان راہداری تجارت کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے،سعد رفیق
16 فروری 2017 (19:12)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے افغان راہداری تجارت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیا ر ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز لاہور میں وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات میں کہی۔
سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے اس سال جون تک چالیس ارب روپے کی آمدن کا ہدف حاصل کرلے گا۔
وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ریلوے کو افغان راہداری تجارت اور کوئٹہ زہدان روٹ پر تجارت کے فرغ میں اپنا کردار اداکرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں بینکوں کے قیام کے معاہدے سے ایران کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا۔