شہداء میں کیپٹن طہٰ، سپاہی کامران ستی اورسپاہی مہتر جان شامل ہیں۔

آواران،بارودی سرنگ دھماکے میں 3فوجی شہید،2زخمی
16 فروری 2017 (19:06)
0

جمعرات کے روز بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔
شہداء میں کیپٹن طہٰ، سپاہی کامران ستی اورسپاہی مہتر جان شامل ہیں۔
واقعے میں دو فوجی جوان زخمی بھی ہوئے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے آواران میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن صرف اسی قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کرسکتا ہے وہ پاکستان کی بہادر افواج سے جنگ نہیں کرسکتا۔