وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی سے پوری دنیاکے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،نثار
16 فروری 2017 (17:31)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی مخصوص ملک کومتاثر نہیں کررہی بلکہ اس سے پوری دنیاکے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
وفاقی وزیر نے دنیاسے اس لعنت کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔