وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ نو از شریف دفاع ، شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے ، صحت اور توانائی سمیت ہر شعبے میں ملک کیلئے بہتری لائے ہیں۔

16 فروری 2017 (15:18)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کے عوام کا اعتماد حاصل ہے جنہوں نے انہیں ملک کی قیادت کیلئے منتخب کیا۔
آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف دفاع ، شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے ، صحت اور توانائی سمیت ہر شعبے میں ملک کیلئے بہتری لائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں نے اپنے اثاثوں اور کاروبار کی تمام مصدقہ تفصیلات پیش کی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف ان دستاویزات کو غلط ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔
بعد میں وفاقی انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف صرف ریاستی اداروں کی تضحیک کر رہی ہے اور اس مقدمے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔