وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ حکومت نے چھ سال قبل دانش سکولوں میں سمارٹ بورڈز کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کا مقصد مستحق اور غریب طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

16 فروری 2017 (13:36)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ۔وہ آج لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں تعلیمی شعبے اور اساتذہ کی تربیت کے پروگرام سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ سال قبل دانش سکولوں میں سمارٹ بورڈز کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کا مقصد مستحق اور غریب طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔