مقبوضہ کشمیر: کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کو بارہ مولا جیل بھیج دیا
16 فروری 2017 (13:28)
0

مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو بارہ مولا جیل بھیج دیا ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر مسلم لیگ کے سیکرٹری قانونی امور ریاض شاہ نے غیرقانونی طور پر گرفتار رہنماء کی بارہ مولا منتقلی کو سیاسی انتقام قرار دیا .انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ گزشتہ دس سال کے دوران صرف چند ماہ جیل سے باہر رہے ہیں۔

ادھر ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی سخت مذمت کی ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پابندیاں ، کریک ڈاؤن ، کرفیو کا نفاذ بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظہر ہیں کیونکہ ہمیں اپنے شہداء کا سوگ منانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔