معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف اورسری لنکن بحریہ کے کمانڈر کا خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال
16 فروری 2017 (13:15)
0

سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل آرسی گونارتنے نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں خطے کی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔انہوں نے پاک فوج کی خطے میں امن واستحکام کے لئے کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔