مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین اپنے خلاف نااہلی ریفرنس میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے۔

عمران خان سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خاندان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے :دانیال
16 فروری 2017 (13:10)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں سپریم کورٹ میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وہ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین اپنے خلاف نااہلی ریفرنس میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غیرملکی امداد میں خردبرد سے متعلق الزامات کا جواب دینا پڑے گا۔