مصر نے کہا ہے کہ یہ اتفاق رائے کئی مہینوں کی سفارتی کوششوں کے بعد طے پایا۔

لیبیا کے متحارب گروپ اختلافات ختم کرنے کیلئے مصر کے حمایت یافتہ لائحہ عمل پر متفق
16 فروری 2017 (12:17)
0

لیبیا کے متحارب گروپ اپنے اختلافات ختم کرنے کے لئے مصر کے حمایت یافتہ لائحہ عمل پر متفق ہو گئے ہیں۔ مصر نے کہا ہے کہ یہ اتفاق رائے کئی مہینوں کی سفارتی کوششوں کے بعد طے پایا۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیراعظم فیاض سراج اور ملک کے مشرقی علاقوں کے حمایت یافتہ فوجی کمانڈر خلیفہ ہفتار دونوں کو لڑائی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر آمادہ کیا گیا تھا۔