ماربل سٹی کی طرف جانے والی سڑک مکمل کر لی گئی ہے اور صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک گرڈ اسٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی کے قیام پر کام تیز کر دیا
16 فروری 2017 (12:14)
0

وفاقی حکومت نے مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی کے قیام پر کام تیز کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ماربل سٹی کی طرف جانے والی سڑک مکمل کر لی گئی ہے اور صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک گرڈ اسٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔سنگ مرمر کی برآمد بڑھانے کے لئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ماربل سٹی کو صنعتی زون قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ منصوبے سے علاقے میں اٹھارہ ہزار سے زائد ملازمتوں کے موقع پیدا ہوں گے۔