وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جس کے بعد شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

16 فروری 2017 (12:10)
0

پاک فضائیہ کے 14 سکواڈرن کو جے ایف تھنڈر طیارے حوالے کرنے کی ایک تقریب کامرہ ائربیس پر ہوئی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جس کے بعد شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے نئے جنگی طیاروں کا جائزہ بھی لیا۔اس سال پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر سولہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے تیار کئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے بیڑے میں ان طیاروں کی شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے پاس پہلے ہی 70 سے زائد جے ایف 17 تھنڈر طیارے ہیں۔