چین کے صحت کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں ایک ماہ کے دوران برڈ فلو سے ہونے والی ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

چین میں گزشتہ ماہ کے دوران برڈ فلو ایچ سیون این نائن پھیلنے سے 79 افراد ہلاک
16 فروری 2017 (12:01)
0

چین میں گزشتہ ماہ کے دوران برڈ فلو ایچ سیون این نائن پھیلنے سے 79 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کے صحت کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں ایک ماہ کے دوران برڈ فلو سے ہونے والی ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

آج سرکاری ذرائع ابلاگ کی اطلاعات کے مطابق سولہ صوبوں سے برڈ فلو کے دو سو پچاس کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحلی علاقوں سے ہے۔