تمام میڈیکل سٹور اور فارمیسیز دوبارہ کھل گئیں۔

پنجاب میں کیمسٹوں نے ہڑتال ختم کردی
16 فروری 2017 (11:57)
0

پنجاب میں میڈیکل سٹور مالکان اور دواسازکمپنیوں کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام میڈیکل سٹور اور فارمیسیز دوبارہ کھل گئی ہیں۔دواساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے ڈرگ ایکٹ1976 میں ترمیم پر نظرثانی کیلئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی پنجاب حکومت اور فارماسوٹیکل ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔