عدالت نے چیئرمین نیب اور ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت اگلے منگل تک ملتوی کر دی
16 فروری 2017 (10:15)
0

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بڑے بنچ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت اگلے منگل تک ملتوی کر دی ہے۔بنچ نے چیئرمین نیب اور ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔حسین نواز اور حسن نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے آج اپنے دلائل مکمل کئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے موکلین کے خلاف کسی غلط کام کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں نے بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک کچھ نہیں خریدا اس لئے لندن فلیٹس میں کے کوئی ملکیتی حقوق نہیں ہیں۔بنچ نے کہا کہ مقدمے کی اہمیت کے پیش نظر تمام پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، وزیراعظم اور مریم نواز کے وکلاء پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں ۔ آئندہ سماعت پر نیب کے وکیل اپنے دلائل دیں گے۔