پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل
16 فروری 2017 (09:00)
0

حکومت نے آئندہ پندرہ دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیاہے ۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں ایک ، ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اوگرا کی طرف سے اضافہ نہ کرنے کی تجویز پر حکومت کو تین ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرناپڑے گا ۔