File photo

فلسطینی صدر کا مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی آباد کاری میں توسیع روکنے کامطالبہ
16 فروری 2017 (07:37)
0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی آباد کاری میں توسیع روکنے کامطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اوراسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے بعد محمود عباس نے کہاکہ وہ تنازعے کے دوریاستی حل کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے اورمشرقی بیت المقدس میں آبادکاری سے باز رہنے کی اپیل کا خیرمقدم کیا۔