File photo

نیٹو کے وزرائے دفاع فضائی خطرے کی پیشگی اطلاع دینے کانظام وضع کرنے پرمتفق
16 فروری 2017 (07:32)
0

نیٹو کے وزرائے دفاع نے رکن ملکوں کیلئے فضائی خطرے کی پیشگی اطلاع دینے اور اس سے نمٹنے کانظام وضع کرنے پراتفاق کیا ہے۔ یہ بات نیٹوکے سیکرٹری جنرل Jens Stoltenberg نے وزارتی اجلاس کے بعد برسلز میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزرا نے نیٹو سرحدوں کے باہر خفیہ معلومات کے تبادلے اور استحکام کو یقینی بنانے سے متعلقہ امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ مشرق وسطی اورشمالی افریقہ کی طرف سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے نیا مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔