File photo

موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
16 فروری 2017 (07:21)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ،ژوب ڈویژن ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان ،کشمیر اوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور پشاور بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سولہ
کراچی انیس
کوئٹہ دس
گلگت پانچ
مری چھ
اورمظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ