File photo

شام میں وزارت خارجہ نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد کردی
16 فروری 2017 (07:18)
0

شام میں وزارت خارجہ نے حلب شہر میں لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کومسترد کردیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق یہ الزام تراشی عینی شاہدین کے ساتھ فون اور براہ راست انٹرویو اور ویڈیو فوٹیج، تصویروں اور سوشل میڈیا پرمواد کے تجزیوں پر مبنی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شام کے سرکاری ہیلی کاپٹروں نے نومبر اوردسمبر 2016 میں حلب کے رہائشی علاقوں پر کم اکم آٹھ مرتبہ کلورین گیس گرائی۔