File photo

چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں صنعتی پارک قائم کرنے میں دلچسپی
16 فروری 2017 (07:13)
0

چین کے سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی پارک قائم کرنے ،بجلی گھروں اورمختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ وہ اسے کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع کی منڈی تصور کرتے ہیں۔یہ بات انٹرنیشنل گرین Ecohony ایسوسی ایشن آف چائنہ کے چیئرمین  Deng Jihai نے اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Deng Jihai نے کہاکہ ان کی ایسوسی ایشن پہلے ہی پاکستان میں منڈی کا جائزہ لینے اور سرمایہ کاری کے لئے مواقع تلاش کرنے کیلئے تین وفود بھیج چکی ہے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئی سی سی آئی کے صدر خالد اقبال ملک نے کہاکہ پاکستان کانجی شعبہ سی پیک کے تاریخی منصوبے کے تحت چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔