پاکستان سرجری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا خواہش مند ہے:معین
16 فروری 2017 (06:54)
0

پاکستان نے فرانس سے ملک میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے سرجری کی جدید ٹیکنالوجی میں تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پاکستان کے سفیر معین الحق نے یہ بات کینسر پر تحقیق کے ادارے کے صدر پروفیسر Jacques Marescaux سے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سرجری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سیکھنے اوراستعمال کرنے کا خواہش مند ہے۔
سفیر نے کینسر پر تحقیق کے جدید ادارے کے مختلف شعبے دیکھے اور سرجری کے شعبے میں ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔