ٹرمپ نے اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے وعدے سے علیحدگی اختیار کرلی
16 فروری 2017 (06:50)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے وعدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کیلئے امن کے قیام کیلئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ کچھ عرصے کیلئے آبادکاری روک دیں۔
صدر ٹرمپ کے گزشتہ ماہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے اورمشرقی بیت المقدس میں ہزاروں نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔