File photo

سرکاری شعبے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 427ارب روپے جاری
16 فروری 2017 (06:43)
0

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام 17-2016 کیلئے سرکاری شعبے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار سو ستائیس ارب روپے جاری کئے ہیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت بنیادی ڈھانچے اورترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک سوگیارہ ارب روپے سے زائدرقم جاری کی گئی ہے۔
پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر اور پن بجلی کے منصوبوں کیلئے واپڈا کو ایک سو تین ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔