File photo

پاکستان سپر لیگ:اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا
16 فروری 2017 (06:39)
0

رات شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انیس اعشاریہ ایک اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے SW Billing پچاس گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج شارجہ میں لیگ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔