File photo

وزیراعظم کے سرسبز پاکستان پروگرام نے 10لاکھ پودے لگا کر ریکارڈ قائم کردیا
16 فروری 2017 (06:33)
0

وزیراعظم کے سرسبز پاکستان پروگرام نے اس سال نیشنل گرین ڈے کے موقع پر دس لاکھ پودے لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

اس مہینے کی نو تاریخ کو ملک بھر میں ایک سواسّی مقامات پر پودے لگائے گئے جن میںزیادہ تعداد مقامی پودوں کی تھی۔
یہ پودے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، فاٹا ، آزادجموں وکشمیر اور اسلام آباد میں لگائے گئے ۔