File photo

عام لوگوں کوہر طریقے سے سہولت فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے:صدر
16 فروری 2017 (06:22)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے عام لوگوں کوہر طریقے سے سہولت فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔

صدر کو لائسنس کے اجرا کیلئے ٹوکن نمبر 0441 جاری کیاگیا ،ا نہوں نے عام شہری کی طرح معمول کے تمام متعلقہ مراحل مکمل کئے اور مطلوبہ سوالات کے جواب دئیے۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے صدر کو دفتر کے طریقے کار اور ان اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جو عام شہری کی سہولت کیلئے کئے گئے ہیں۔
صدرنے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت ساکھ اورعوام دوست رویہ کی تعریف کی جس کی وجہ سے تمام لوگوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا ہے۔