ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک رسائی کی درخواست مستردکردی گئی ہے۔

پاکستان ، افغانستان میں امن واستحکام کی ہرکوشش کی حمایت کرتا ہے،نفیس زکریا
16 اپریل 2017 (22:18)
0

پاکستان ، افغانستان میں امن واستحکام کی ہرکوشش کی حمایت کرتا ہے ۔
یہ بات دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اتوار کی رات اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی قیادت میں مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں فریقوں کوچاہیے کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے یکجہتی کامظاہرہ کریں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اس کے جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی کی درخواست مستردکردی گئی ہے کیونکہ وہ پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ویانا کنونشن اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی معاہدے کے تحت ایسی رسائی کی فراہمی کا پابند نہیں ہے ۔
نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی جیلوں میں قید ساٹھ سے زیادہ پاکستانی شہریوں تک رسائی کیلئے متعدد مرتبہ کوشش کی مگر بھارت نے ہمیشہ انکار کیا ۔
انہوں نے کہاکہ کلبھوشن نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کراچی وبلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پائیدار حل کیلئے بھارت پردبائو ڈالے۔


comments powered by Disqus