سرکاری ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نئے نظام کو ضمنی انتخابات میں آزمائشی طورپر استعمال کررہے ہیں۔

عام انتخابات، پولنگ اسٹیشنوں کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنے کا نظام وضع
16 اپریل 2017 (20:15)
0

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غلطیوں سے پاک اور شفاف انتخابی نتائج مرتب کرنے کا عمل بہتر بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشنز کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنے کا نظام تیار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نئے نظام کو ضمنی انتخابات میں آزمائشی طورپر استعمال کررہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اس نظام کے اندر فارم چودہ، سولہ اور سترہ کے تمام صفحات کو سکین کرنے سمیت تمام اعداد وشمار کو مستقل طورپر ڈیٹا بیس میں محفوظ کرنے کی صلاحیت ہے جو احتساب کیلئے آڈٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس نظام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے افسروں اور دوسرے عملے کو تربیت دی جارہی ہے۔


comments powered by Disqus