وزیر اعلیٰ کا رائے ونڈ میں ریلوے ٹریک فلائی اوور کا افتتاح۔

16 اپریل 2017 (19:58)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اتوار کی شام رائے ونڈ میں ریلوے ٹریک فلائی اوور کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلائی اوور ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے چھ ماہ کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔