وزیر تجارت کی ملکی ترقی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مثبت کردار پر مسیحیوں کے کردار کی تحسین۔

File photo

تمام پاکستانیوں کو بلا امتیاز یکساں حقوق حاصل ہیں،خرم دستگیر
16 اپریل 2017 (19:47)
0

وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ترقی ، خوشحالی اور مذہبی آزادی تمام پاکستانیوں کے بلا امتیاز یکساں حقوق ہیں۔
انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ میں ایسٹر کے سلسلے میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ملک میں ترقی وخوشحالی ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنے پر مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔


comments powered by Disqus