سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ لوگ2018ء کے عام انتخابات میں کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔

اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ایاز
16 اپریل 2017 (19:40)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے، ملک کی اقتصادی صورتحال اور مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے عمل میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ سے پاکستان اور پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ2018ء کے عام انتخابات میں کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔