وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی یا سیاسی عمل کو تسلیم نہیں کرتے۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے،راجہ فاروق
16 اپریل 2017 (18:53)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے اتوار کے روز مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی کم ترین شرح سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ کشمیری بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی یا سیاسی عمل کو تسلیم نہیں کرتے۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں اور ان کے حامیوںکیلئے امید کا مرکز ہے۔