اسحاق ڈار نے کہا کہ مردم شماری کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کو تقریباً دو ماہ میں مکمل طور پر عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

وزیرخزانہ کا قومی مردم شماری کو شفاف اور مستند بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
16 اپریل 2017 (18:43)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چھٹی خانہ مردم شماری میں شفافیت اور قابل اعتماد اعدادوشمار یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں مردم شماری کے چیف کمشنر آصف باجوہ کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تریسٹھ اضلاع میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ اس ماہ کی پچیس تاریخ سے شروع ہوگا اور ایک ماہ میں ختم ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مردم شماری کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کو تقریباً دو ماہ میں مکمل طور پر عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

آصف باجوہ نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین کی چھ ٹیمیں مردم شماری کی نگرانی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مبصرین نے مہم کی شفافیت اور اس کی ساکھ پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے 87 اضلاع میں مردم شماری مکمل کی جائے گی۔


comments powered by Disqus