نوازشریف نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب انہیں اپنی منصفانہ جدوجہد کا پھل ملے گا۔

File photo

 کشمیری مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ انتخابات کا حصہ نہ بننے پر زیر عتاب ہیں،وزیر اعظم
16 اپریل 2017 (18:31)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اتوار کے روز اپنے یکجہتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورمز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب انہیں اپنی منصفانہ جدوجہد کا پھل ملے گا۔